اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو ٹرشری سطح کا جدید اسپتال بنایا جائے، جناح میڈیکل کمپلیلس میں پوری پاکستان سے مریضوں کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گے،انہوں نے کہاکہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے ماسٹر پلان کی تیاری، تکنیکی معاونت اور طبی آلات کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں وزیرِ اعظم نے کہاکہ ہم نے پنجاب میں بین الاقوامی معیار کا پی کے ایل آئی اسپتال بنایا پی کے ایل آئی پر خوب سیاست کرکے اسے تباہ کرنے کی مزموم سازش کی گئی جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تعمیر کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں. وزیرِ اعظم جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں تعاون پر آغا خان فاؤنڈیشن کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت مختار احمد بھرتھ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس کو جناح میڈیکل کمپلیکس کے ماسٹر پلان اور منصوبے کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو ٹرسٹ بنایا جائے گا جو اسپتال کے انتظامی امور کو دیکھے گا. اس ٹرسٹ کے پیٹرن اِن چیف وزیرِ اعظم ہونگے. اجلاس کو بتایا گیا کہ کمپلیکس کے ماسٹر پلان پر بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی ماہرین کام کر رہے ہیں. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آغا خان فاؤنڈیشن بھی کمپلیکس کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے. اجلاس کو منصوبے کی تعمیری لاگت اور معینہ مدت سے آگاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بہترین طبی سہولیات سے آراستہ اسپتال بنایا جائے. وزیرِ اعظم نے منصوبے میں شفافیت کے عنصر کو خصوصی اہمیت دینے اور منصوبے کو کم وقت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں.
جناح میڈیکل کمپلیلس میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گے،وزیراعظم








