بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مارگلہ روڈ منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد(صغیر چوہدری )وزیر داخلہ محسن نقوی ان ایکشن ۔ 17 برس سے تعطل کا شکار مارگلہ روڈ منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دے دیا
2008 سے مارگلہ روڈ کی تعمیر و گشادگی پراجیکٹ تعطل کا شکار تھا ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ پراجیکٹ کا ہنگامی دورہ کیا
اور اسفالٹ کے کام کا معائنہ کیا جبکہ پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معیار بھی چیک کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ منصوبے کا تعمیراتی کام 14 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایات جاری کیں کہ کام تیز کیا جائے اور 14 اگست سے قبل روڈ کو ٹریفک کے لئے کھولا جائے۔جبکہ روڈ کے ساتھ سائیکل ٹریک بھی تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے
مارگلہ ایوینیو کو مری روڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبہ پر 2007 میں کام کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ اس 2008 میں مکمل ہونا تھا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور کنٹریکٹر بھی ہمراہ تھے