بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں سرکاری ڈاکٹروں کی پرائیویٹ کلینکس میں پریکٹس کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد(صغیر چوہدری)پنجاب کے شہریوں کے لئے صحت کے حوالے سے اچھی خبر ۔حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری ڈاکٹروں پر پرائیویٹ کلینکس میں پریکٹس کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام میڈیکل یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز، ڈینز،ایچ اوڈیز،ایم ایس۔ سرکاری ہسپتالوں میں نوکری کرنے والے ڈاکٹرز، پروفیسرز، اور دیگر پر پرائیویٹ پریکٹس کرنے پر پابندی لگا دی گئی ھے کلینکس کی اچانک چیکنگ کے دوران اگر کوئی بھی سرکاری ڈاکٹر وہاں پرائیویٹ طور پر مریض چیک کرتے ہوئے پایا گیا تو اسے فوری طور پگ نوکری سے فارغ کردیا جانے گا۔