بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حیدرآباد: یوسی 51 میں چیئرمین کی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب، پولنگ جاری

حیدرآباد میں یوسی 51 میں چیئرمین کی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ضمنی بلدیاتی انتخاب میں 8 ہزار 533 ووٹرز کے لیے 5 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں

پیپلز پارٹی کے غلام محی الدین اور پی ٹی آئی کے انیس احمد مدمقابل ہیں، جبکہ آزاد امیدوار فیاض راجپوت سمیت 6 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں جن پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

واضح رہے کہ یوسی 51 کی نشست چیئرمین کے استعفے دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔