بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بادشاہ اور ایشا رکھی کی طلاق میں ہانیہ عامر کا نام کیوں سامنے آگیا؟

بھارتی ریپر بادشاہ (Badshah)اور پنجابی اداکارہ ایشا رکھی کی طلاق میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا نام کیوں سامنے آرہا ہے۔

بھارت کے ریپر بادشاہ اور اداکارہ ایشا رکھی نے حال ہی میں محض پانچ ماہ کے بعد ہی مشترکہ پوسٹ میں طلاق کا اعلان کیا ہے جبکہ خبریں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں کہ جوڑے میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

علیحدگی نے بادشاہ کی ماضی کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو اور خاص طور پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا نام جوڑا جارہا ہے تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہانیہ کا بادشاہ اور ایشا کی علیحدگی سے کوئی تعلق ہے۔

بادشاہ اور ایشا رکھی کی شادی مارچ 2026 میں وئی جس میں قریبی خاندان کے افراد نے شرکت کی، اس وقت ان کی شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ ایشا کی والدہ پونم رکھی کی جانب سے شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد یہ خبر آن لائن منظر عام پر آئی۔

بعدازاں ایشا نے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر بات چیت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ وہ شادی شدہ ہیں۔

شادی سے پہلے وہ کئی سالوں سے تعلقات میں تھے درحقیقت بادشاہ نے 2023 میں ایشا سے شادی کی افواہوں کو مسترد کر دیا تھا۔

اب گزشتہ روز بادشاہ اور ایشا نے تصدیق کی کہ انہوں نے اپنے الگ راستے جانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ میں اور ایشا رکھی نے باہمی طور پر راستے جدا کرنے اور اپنے الگ الگ راستوں پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے اور ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس دوران ہماری پرائیویسی کا احترام کریں، مخلصانہ درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے تعلقات کے حوالے سے مزید کوئی قیاس آرائی یا مفروضہ نہ کیا جائے۔

نہ بادشاہ اور نہ ہی ایشا نے اپنی علیحدگی کی وجہ کھل کر ظاہر کی ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے برمنگھم پہنچ گئی

ہانیہ عامر کا نام بادشاہ کے ساتھ ان کی دیرینہ دوستی کی وجہ سے لیا جا رہا ہے جس نے بار بار ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دیا ہے۔ دونوں پہلے انسٹاگرام کے ذریعے اس وقت جڑے جب بادشاہ نے ہانیہ کی ایک ریل پر تبصرہ کیا اور بعد میں اسے براہ راست پیغام بھیجا۔

ان کی دوستی جلد ہی ان کی بار بار سوشل میڈیا پر بات چیت کے ذریعے نظر آنے لگی، دبئی میں ان کی آمد نے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔ اپریل 2024 میں ہانیہ نے بادشاہ کے ساتھ دبئی میں اپنے وقت کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں ایک پوسٹ کے عنوان سے لکھا گیا، “چنڈی گڑھ سے بچاؤ پہنچا۔”

تاہم ہانیہ اور بادشاہ دونوں پہلے ہی اس بات سے انکار کر چکے ہیں کہ وہ ڈیٹنگ کر رہے ہیں، بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے ساتھ 2024 کے ایک انٹرویو میں ہانیہ نے بادشاہ کو ایک “عظیم دوست” قرار دیا اور مذاق میں کہا کہ غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے انہیں تعلقات کی بہت سی افواہوں کا سامنا کرنا پڑا۔

بادشاہ نے بھی ہانیہ عامر کو ایک بہت اچھی دوست قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ایک مضبوط تعلق کا اشتراک کیا جبکہ یہ واضح کیا کہ لوگ ان کی دوستی کی مختلف تشریح کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشا رکھی بادشاہ کی پہلی بیوی نہیں تھیں، برسوں کی ڈیٹنگ کے بعد ایشا کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے ریپر کی شادی جیسمین مسیح سے ہوئی تھی، جوڑے نے 2012 میں شادی کی اور 2020 میں ان کی طلاق کو حتمی شکل دینے سے پہلے آٹھ سال تک ساتھ رہے۔

ان کی ایک بیٹی جیسیمی بھی ہے اور مبینہ طور پر ان کی علیحدگی کی وجہ ان کے ثقافتی پس منظر میں اختلافات کو قرار دیا گیا تھا۔