اسلام آباد(طارق محمود سمیر)بنگلہ دیش کی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد عوامی احتجاج کے سامنے ہتھیارڈال کر بھارت فرار ہوگئیں اور بنگلہ دیش اندر طویل حکمرانی کاریکارڈ بنانے والی حسینہ واجد نوجوان طلبہ کی تحریک کو دبانے کے لئے جوظالمانہ اقدامات کئے وہ بھی
کامیاب نہ ہوسکے،شیخ حسینہ واجد اپنے والد شیخ مجیب الرحمان کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے ڈھاکہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنگا ل کے علاقے اگرتلہ میں پہنچیں،یہ وہی اگرتلہ ہے جہاں پر شیخ مجیب الرحمان نے بھارت کے ساتھ مل کر مکتی باہنی بنائی اور پاکستان سے علیحدگی کا منصوبہ بنایا،شیخ حسینہ واجدکے بھارت فرارہونے پر ایک بارپھر یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 1971 میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی سازش میں بھارت پوری طور ملوث تھا اور شیخ مجیب الرحمان ایک مہرے کے طور پر استعمال ہواتھا اور بنگالی عوام نے آج پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ شیخ مجیب نے بھارت کا ایجنٹ بن کر جوکچھ کیاتھا وہ غلط تھا ،برصغیرمیں جب انگریزنے اپنے پاوں جمائے تو سب سے پہلے انہوں نے بنگال پرقبضہ کیاتھابنگال کے مسلمان بہت غیور،بہادر اور جمہوری سوچ رکھنے والے ہیں ،1906 میں مسلم لیگ بطورجماعت ڈھاکہ میں بنی اور پھر آزادی کی تحریک شروع ہوئی،شیخ مجیب الرحمان کو 1974-75میں سابق فوجی آمرجنرل ضیاء الرحمان کی قیادت میں قتل کردیاگیاتھا اور اس آپریشن کی قیادت کرنل فاروق نے کی تھی تاہم حسینہ واجد اور ان کی ایک بہن بیروں ملک ہونے کیباعث زندہ بچ گئی تھیں تاہم بعدازاں ضیاالرحمان کی اہلیہ بیگم خالدہ ضیاء متعدد باربنگلہ دیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں اور خالدہ ضیاء کو پاکستان کی حمایت حاصل رہی جب کہ شیخ حسینہ واجد بھارت نوازرہیں،بنگلہ دیش میں تیس فیصد ملازمتوں کا کوٹہ مکتی باہنی کے حامیوں کے لئے مقررکرنے پر طلبہ کی تحریک شروع ہوئی،کہاجاتاہے کہ حسینہ واجد کے دورمیں بنگلہ دیش نے معاشی طور پر ترقی کی ،غربت کو 25فیصد تک لایاگیا،پانچ نئے ایئرپورٹ بنائے گئے ،جی ڈی پی پانچ فیصدرہالیکن حسینہ واجد نے اپنے اقتدارکوفاشسٹ انداز میں چلایا،اپوزیشن جماعت بی این پی اور جماعت اسلامی کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں،جماعت اسلامی کے سینکڑوں رہنماؤں کو محض اس الزام پر پھانسیاں دی گئیں کہ انہوں نے 1971 میں پاکستان کاساتھ دیاتھا،بعض سیاسی تجزیہ کار بنگلہ دیش کی ترقی کودیکھتے ہوئے یہ رائے دیتے رہے ہیں کہ پاکستان میں بھی بنگلہ دیش ماڈل پر عمل ہوناچاہئے ،حسینہ واجد نے معیشت تو بہتر کی لیکن عوام کو حقوق نہیں دیئے جس کی وجہ کئی برسوں سے ایک لاواپک رہاتھا حسینہ واجدنے جنہیں رضاکار اور دہشت گردقراردیا،ان کی اولادوں نے ایسابدلالیاہے کہ وہ دم دباکر بھارت جاپہنچی اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول نے ان سے ملاقات کی ،آج ڈھاکہ کی سڑکوں پر جو مناظر دیکھنے کو ملے ان میں دو مناظر بہت اہم تھے ایک بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے مجسموں کو جس طر ح توڑاگیااس سے ایک بات ثابت ہوئی ہے کہ 1971میں جو کچھ ہواوہاں کے عوام یہ محسوس کرتے ہیں کہ شیخ مجیب نے بھارتی ایجنڈے پر عمل کرکے مشرقی پاکستان کوالگ کرایاجب کہ حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ سے خرگوش،بکری اور دیگرقیمتی اشیاء اٹھائی گئیں۔ا ب بنگلہ دیش کے آرمی چیف قمرالزمان نے عبوری حکومت کے قیام کااعلان کردیاہے ،پاکستان کے اندربھی طلبہ کی ایک تحریک پہلے فوجی آمرایوب خان کے خلاف چلی تھی جس کے نتیجے میں ایوب خان کو بھی استعفیٰ دیناپڑاتھادوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے ایک بارپھر کھل کر یہ اعلان کردیاہے کہ نومئی سے متعلق پاک فوج کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور سات مئی کو ایک پریس کانفرنس میں نومئی کے واقعات اور سہولت کاروں سے متعلق جو اعلان کیاتھا وہیں ہماری پالیسی ہے جب کہ بلوچستان کے اندربالخصوص گوادر میں ہونے والے احتجاج اور احتجا ج کرنے والوں کو غیرملکی قوتوں سے ملنے والی مدد کے بارے میں بھی فوج کے ترجمان نے کھل کر اعلان کردیاہے ،جہاں تک نومئی سے متعلق معاملات کا تعلق ہے گزشتہ کئی دنوں سے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی پارٹی کے بعض رہنمایہ تاثر دینے کی کوشش کررہے تھے کہ فوج کے ساتھ پی ٹی آئی کی خفیہ بات چیت چل رہی ہے اور عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں،ایک لمحے عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور دوسرے لمحے بگڑے بچے کا طنزبھی کرتے ہیں ان کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہیاب تو یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے فوج اور فوج کی قیادت کے خلاف جو ٹویٹس کئے گئے تھے انہیں ڈیلیٹ کیاجارہاہے لگتا ہے کہ عمران خان نے وقت پر صحیح فیصلے نہیں کئے اور وہ کسی خو ش فہمی کاشکار رہے۔بلوچستان میں حالات کو بہتربنانے کی ضرورت ہے لاپتہ افراد کے نام پر شروع کی جانے والے تحریک کامقصد سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانے کے علاوہ پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنابھی ہے ،حال ہی میں حکومت نے ایک پیکج کااعلان کیاہے اور اس بارے میں توقع رکھنی چاہئے کہ پیکج پر عملدرآمد سے صورتحال کوبہتربنانے میں مددملے گی۔
حسینہ واجد والد کے نقش قدم پر،بھارت فرار،شیخ مجیب کامجسمہ توڑنابڑاپیغام








