بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دو فوجی افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) ، 15 کو تمغہ امتیاز(ملٹری) عطا

راولپنڈی/پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورہیڈکوارٹرز پشاور میں شہداکے اہلخانہ اور حاضر سروس فوجی افسران کوان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازنے کی تقریب منعقدہوئی ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 43شہدا کے اہلخانہ کو تمغہ بسالت عطاکیا گیا۔اسی طرح دو فوجی افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 15افسران کو تمغہ امتیاز(ملٹری) عطاکیا گیا۔