بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے بھارت نے بدترین ظلم و ستم ڈھایا ہے،طارق کریم

شکاگو(ممتازنیوز)شکاگو میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔شکاگو میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں ہندوستان کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم استحصال سیمینار کا انعقاد کیا۔سیمینار کے مقررین میں قونصل جنرل طارق کریم، چانسلر ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی شکاگو ڈاکٹر وصی اللہ خان، کشمیریوں کے ہمدرد/کارکن ڈاکٹر ایمائل انجوم، اقبال سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ٹیپو صدیق، امریکن بار ایسوسی ایشن کے ممتاز رکن مسٹر عادل انصاری، اور کشمیری کارکن مسٹر محمد سلیم شامل تھے۔مقررین نے IIOJK میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر تنازعہ کے تصفیے میں فعال کردار ادا کرے۔ قونصل جنرل طارق کریم نے اپنے ریمارکس میں جموں و کشمیر کے تنازعہ کے مختلف پہلوؤں اور IIOJK میں 5 اگست 2019 سے بگڑتی ہوئی انسانی حقوق اور انسانی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے بھارت نے بدترین ظلم و ستم ڈھایا ہے۔اور اس کے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی کوششو ں میں بھی مصروف ہے۔ قونصل جنرل نے IIOJK کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے انکیمنصفانہ جدوجہد کے لیےپاکستان کیاخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ IIOJK کے لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے اور جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے کام کرے۔انہوں نے پاکستانی امریکیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر بھی ذور دیا کہ وہ معصوم کشمیریوں کی آواز کو بلند کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔قبل ازیں قونصلیٹ میں 3 روزہ فوٹوگرافی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر تنازعہ کی تاریخ اور IIOJK میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق اور انسانی صورتحال کی تصویروں کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔