اسلام آباد:وزارت آئی ٹی کے کئی ادارے رائٹ سائزنگ کی زد میں آگئے۔ جس کے بعد وزارت آئی ٹی نے ماتحت اداروں کو کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دیں،ٹیلی کام فاؤنڈیشن بند کرنے اور ماتحت اداروں کی نجکاری کا فیصلہ، این آئی ٹی بی کی تنظیم نو کی جائے۔ وفاقی حکومت نے وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے ٹیلی کام فاؤنڈیشن کو بند کرنے جبکہ ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے ماتحت اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت آئی ٹی کیلئے سفارشات تیار کرلی ہیں، جس کے بعد وزارت آئی ٹی نے اپنے ماتحت اداروں کو رائٹ سائزنگ سفارشات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں اور اس حوالے سے وزارت آئی ٹی کی طرف سے اپنے8 اداروں کے سربراہان کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی نے نیشنل آئی ٹی بورڈ (این آئی ٹی بی) کی بڑے پیمانے پر تنظیم نو کی سفارش کی ہے۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ کی نجی سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، نیشنل آئی ٹی بورڈ کو بیرونی ماڈل کے ذریعے کارگردگی بہتر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔
ٹیلی کام فاؤنڈیشن بند کرنے اور ماتحت اداروں کی نجکاری کا فیصلہ








