اسلام آباد(ممتازنیوز) الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کو نظر ثانی اپیل کی تیاری کی ہدایت کر دی، الیکشن کمیشن آئندہ ایک دو روز میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گا، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اپنے اختیارات کا سپریم کورٹ میں دفاع کرے گی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن آزاد ارکان کو 15 دن کا وقت دینے پر اعتراض عائد کرے گا، آئین میں آزاد امیدواروں کو تین دن دیے گئے، سپریم کورٹ نے فیصلے میں 15 دن کا وقت دیا، ریٹرننگ افسران کو پارٹی ٹکٹ جمع نہ کرانے والے امیدوار کیسے تحریک انصاف کے ہو سکتے ہیں؟ صرف کاغذات نامزدگی میں تحریک انصاف لکھنا پارٹی کا امیدوار نہیں ہو سکتا ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق
سپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام بھی اپیل کا حصہ ہو گا، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی دستخط اتھارٹی سے متعلق ابہام دور کرنے کے لیے پہلے ہی سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ابہام پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ادھرالیکشن کمیشن نے آزاد اراکین کے بیان حلفی اور پارٹی وابستگی فارم کی سکروٹنی بھی شروع کر دی ،سپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی سکروٹنی کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی کے دستخط کا جائزہ لیا جائے گا،ضرورت پڑنے پر کمیٹی آزاد ارکان کو بیان حلفی کی تصدیق کے لیے طلب کرے گی۔
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کوکیسے مل سکتی ہیں؟ الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ








