facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ 9 مارچ کو کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ 9 مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شان ٹیٹ تین روز کی آئسولیشن کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

شان ٹیٹ کی پاکستان آمد والد کی آخری رسومات کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوئی، ان کے والد کا انتقال گزشتہ ماہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے اور آج ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز ہے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز  474 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔