بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گریڈ 21 کے راشد لنگڑیال اس وقت سیکرٹری پاور ڈویژن ہیں، چیئرمین ایف بی آرکی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی۔
موجودہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادی گئی  ۔