بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کے معافی مانگنے کے بیان میں جان نہیں،راناثناء اللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیرسیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ  پاکستان میں حکومتیں گرنے کے جوعوامل ہوتے ہیں وہ اس وقت نہیں ،بانی پی ٹی آئی کے معافی مانگنے کے بیان میں جان نہیں،فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد آرمی ایکٹ فعال نہیں ہونا توپھر بناکس لئے ہے؟
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عوام کاسکھ چاہتے ہیں تو سیاست دانوں کے ساتھ بیٹھیں، بانی پی ٹی آئی کے معافی مانگنے کے بیان میں جان نہیں،ان کی معافی اگرمگرہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ نومئی کے واقعات میں بنیادی طورپرفوج مدعی ہے،سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق معاملہ ابھی تک زیرالتواء ہے، سپریم کورٹ کو فوجی عدالتوں کے حوالے سے فیصلہ کرناچاہئے تھا،پہلے دن سے ہی نومئی کے ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالتوں میں لے جاناچاہئے تھا، فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد آرمی ایکٹ فعال نہیں ہونا توپھر بناکس لئے ہے؟۔انہوںنے کہاکہ ٹینکوکریٹس کی سیاسی جماعتوں کو ضرورت ہوتی ہے،پاکستان میں حکومتیں گرنے کے جوعوامل ہوتے ہیں وہ اس وقت نہیں ۔ایک سوال پر انہوں کہاکہ موجودہ صورت میں پانچ سال حکومت کا چلناضروری ہے۔