اسلام آباد (صغیر چوہدری)اسلام آباد میں غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑا قتل، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی نے اسلام آباد میں پناہ لینے کے لئے آئے تھے۔
قتل کی یہ لرزہ خیز واردات تھانہ ترنول کے علاقے پنڈ پڑیاں میں ہوئی جہاں24 سالہ دلہن مردانہ بی بی اور اسکے 22 سالہ شوہر شعیب کو ایک گھر میں چھریوں سے ذبح کر ڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفیش میں پتا چلا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی اور دونوں میاں بیوی کے گھر والے رضامند نہیں تھے اور انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں ۔جان بچانے کے لئے یہ شادی شدہ جوڑا خیبر پختون خواہ کے علاقے سے پناہ لینے کے لئے اسلام آباد آگیا تھا ۔
پولیس کے مطابق انکے گھر والوں نے پیچھا کیا اور دونوں کو قتل کردیا ۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاشیں پمز ہسپتال منتقل کردیں ہیں جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے تاہم ابھی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
اسلام آباد میں غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑا قتل








