اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ہماری فلسطین اور کشمیرکاز کے ساتھ وابستگی ابدی ہے، اسرائیل جانے والوں کو سابقہ حکومت میں کیوں اجازت دی گئی؟ ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمرانی دور میں اسرائیلی طیارہ پاکستان آنے اور ایک چہیتےکا اسرائیل جانےکا چرچا رہا، اس کاحساب دیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری کشمیر اور فلسطین کے ساتھ کمٹمنٹ لا زوال ہے، کسی ابن الوقت کی طرح اقتدار کے لیے قومی تشخص اور نظریات کا سودا نہیں کرتے، ہم دوستی اور دشمنی نبھانے والے ہیں۔
اسرائیل جانے والوں کو سابقہ حکومت میں کیوں اجازت دی گئی؟ خواجہ آصف








