بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف مرچنٹ کے بارے میں معلومات کیلئے امریکا نے پاکستان کو باضابطہ درخواست کردی

امریکی سرزمین پر قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے امریکا نے پاکستان کو باضابطہ درخواست کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصف مرچنٹ نے امریکی ہٹ مین کو دینے کے لیے 5 ہزار ڈالر پاکستان سے منگوائے تھے، امریکی انٹیلی جنس نے اس رقم کے نیویارک بھیجے جانے کی تفصیل مانگی ہے۔
امریکا نےگرفتار آصف مرچنٹ کے غیر ملکی دوروں اور پاکستانی رابطوں کی تفصیل بھی مانگی ہے۔
آصف مرچنٹ نےکراچی میں اپنے ماموں سے 5 ہزار ڈالر منگوائے، آصف مرچنٹ نے سال2015 سے سال2024 تک ایران، عراق اور یمن کے کم ازکم 15 دورے کیے، آصف مرچنٹ سال 2013، 2017 میں بھی امریکا جاچکے ہیں۔
دوسری جانب آصف مرچنٹ کے حوالے سے مقامی اداروں نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔