بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی جنرل عاصم منیر سے کیوں ناراض ہوئے ؟عرفان صدیقی نے بتادیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر بانی پی ٹی آئی کے پاس کرپشن کے ثبوت لیکر گئے ، مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے سے انکار کیا جس پر عمران خان ان سے ناراض ہوگئے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ 9مئی پر موقف وہی ہے ،250مقدمات پر حملے کئے اور کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کارکن نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں بانی پی ٹی آئی کے بچائو کے کوئی آثار نہیں ،توشہ خانہ سے گھڑیاں خرید کر منافع کمایا گیا، فارن فنڈنگ سمیت کوئی مقدمہ جھوٹا نہیں ،ہم نے کسی پر جھوٹا مقدمہ نہیں بنایا۔ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر سے اس وقت تقاضا کیا گیا کہ فلاں فلاں کو جیل میں ڈالو،بطور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر نے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے سے انکار کیا تھا، جنرل عاصم منیر بانی پی ٹی آئی کے پاس کرپشن کے ثبوت لیکر گئے تھے ، بانی پی ٹی آئی اس وجہ سےجنرل عاصم منیر سے ناراض ہوگئے تھے ،
انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے آزاد امیدوار کو تین دن کے اندر فیصلہ کرنا ہوگا، عدلیہ کہہ رہی ہے کہ 15روز کے اندر فیصلہ کرو،کچھ جج آئین کے خلاف کام کریں گے تو پارلیمنٹ اپنا کرداراداکرے گی ، پارلیمنٹ آئین کے خلاف چیزوں پر خاموش نہیں رہ سکتی ،پارلیمنٹ کے 442ممبران سوچیں گے کیا کرنا ہے ، 8 جج جو مرضی کریں 442ممبران کچھ نہیں کرسکتے ؟۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے سارے پتے کھیل چکے وہ اب اس لئے کہتے ہیں کہ فوج سے ٹکرائو حماقت ہوگی ،سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ صوابی کا جلسہ اتنا خاص نہیں تھا۔