بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارشد ندیم نے دنیا بھر میں پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا،امیر مقام

اسلام آباد:پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی محنت اور عزم نے دنیا بھر میں پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، یہ میڈل پوری قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے-
انجینئرامیر مقام نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے جو پاکستان کے لیے روشنی کی کرن ہیں، اس جیت نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم کسی سے کم نہیں ،
وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مشعل راہ ہے، یہ جیت ایک کھلاڑی کی نہیں، بلکہ پوری قوم کی جیت ہے، ارشد ندیم کی کامیابی کا یہ لمحہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔