بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امام مسجد نبوی کی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس آمد ،اسپیکر کاگرمجوشی سے استقبال

اسلام آباد: امام مسجد نبوی شیخ صالح محمد بن البدیر کی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس آمد ،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے امام مسجد نبوی اور انکے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز امام مسجد نبوی شیخ صالح محمد بن البدیر کی تلاوت سے ہوا۔
شیخ صالح محمد بن البدیر نے اپنے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے امام مسجد نبوی شیخ صالح محمد بن البدیر اور ان کے وفد کو قومی اسمبلی کے ایوان میں آمد پر خوش آمدید کہا۔
امام مسجد نبوی شیخ صالح محمد بن البدیر کی ایوان میں موجودگی ہمارے لیے فخر اور روحانی اطمینان کا باعث ہے،
تمام ممبران آپ کو اپنے درمیان پا کر خوشی اور مسرت محسوس کر رہے ہیں،