بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد؛ امام مسجد نبوی آج فیصل مسجد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے

اسلام آباد: امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر آج اسلام آباد کی فیصل مسجد میں آج نماز جمعہ بھی پڑھائیں گے، وہ 7 روزہ خیرسگالی دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔
امام مسجد نبوی نے قومی اسمبلی کے اجلاس مں تلاوت بھی کی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ امام مسجد نبوی شیخ الصالح محمد کا پارلیمان میں موجود ہونا ہمارے لیے باعث سعادت ہے، نبی اکرم کے روضے کے امام کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے تلاوت کرنا ہمارے لیے روحانی مسرت کا باعث ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پر پوری قوم خصوصاً ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پورا ایوان ارشد ندیم کو پاکستان کا نام بلند کرنے پر سلام پیش کرتا ہے۔