اسلام آباد(صغیر چوہدری )وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سعودیہ جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی کی جائے گی ، بھکاریوں کو سعودی عرب بجھوانے میں ملوث مافیا کے خلاف ایف آئی اے کو ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر نواف سعید بن مالکی سے ڈپلومیٹک انکلیو میں ملاقات کے دوران کہا کہ سعودی عرب ہمارے لئے بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔ سعودی عرب ہمارے لئے بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں۔