اسلام آباد(طارق محمود سمیر)پیرس اولمپکس میںپاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم نے تاریخ رقم کر دی، جس پر گ ،ہرایک ارشدندیم کے گن گارہا ہے، صدر،وزیراعظم،وزراء سمیت سیاسی رہنماؤں اور عسکری قیادت نے تہنیتی پیغامات جاری کئے ،قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنیکی قرار داد متفقہ طورپر منظور کی گئی اور انہیں اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی،اسی طرح ،سوشل میڈیاپر پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی صارفین بھی ارشدندیم کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو مختلف انداز میں سراہارہے ہیں،ارشدندیم پر انعامات کی بارش کردی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے10کروڑ روپے ،سندھ حکومت نے 5کروڑ انعام کااعلان کیا،اسی طرح گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر اور گورنرسندھ کامران ٹیسوری،گلوکار علی ظفر سمیت دیگر کی طرف سے بھی ارشدندیم کے لئے لاکھوں روپے انعام کا اعلان کیاگیا اوریقیناً ارشدندیم اس کے مستحق بھی ہیںکیونکہ انہوں نے طویل عرصے بعدبحرانوں کے شکار پاکستانی قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیری ہیںاور عالمی سطح پر پاکستان کانام روشن کیاہے،ان کی شاندار کامیابی سے دنیامیںپاکستا ن اور پاکستانی قوم کے حوالے سے منفی تاثر بھی زائل ہواجودشمنوں نے بے بنیادپروپیگنڈے کے ذریعے پھیلایاتھا ،ارشدندیم نے ثابت کیاکہ پاکستانی باصلاحیت اور باہمت قوم ہے اور وہ دنیامیں کسی سے کم نہیں ہے، جیولین تھرو کے لیجنڈ ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے40سال بعد طلائی کاتمغہ ہی نہیںجیتا ،انہوں نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی92.97میٹر کی تھروکرکے یہ اعزاز بھی اپنے حاصل کرلیا ،دلچسپ امریہ ہیکہ پاکستان نے جب 1992 کاکرکٹ ورلڈکپ جیتاتھا تو اس وقت نوازشریف وزیراعظم تھے ،جب کہ ورلڈکپ جیتوانے والی ٹیم کے کپتان کو اس شاندار کامیابی پر بے پناہ شہرت ملی ،ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھااور نوازشریف کے مقابلے میں آگئے، ،ارشدندیم کی تاریخ کامیابی کے موقع پر نوازشریف کے بھائی شہبازشریف وزیراعظم ہیں جب کہ ارشدندیم کی مقبولیت بھی بڑھ ہی ہے، چینلزپر ایک حکمت عملی کے تحت نوجوانوں کے انٹرویوزکرائے جارہے ہیں کہ وہ کرکٹ اوردیگر کھیل کرجیولین تھرور کے کھیل کی طرف آئیں گے ،علاوہ ازیں اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے ارشدندیم اور چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑادونوں کا تعلق پنجاب سے ہیجو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کی مٹی بہت زرخیزہے ،ارشدندیم کا تعلق میاں چنوں سے ہے جہاں سے اس سے پہلے ایک سیاسی شخصیت غلام حیدروائیں جو ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں نے ملکی سیاست میں اپنامقام بنایاتھااور نوازشریف نے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر بٹھایاتھا،اگرچہ میڈیاکی طرف سے ارشدندیم اور نیرج چوپڑا کے لئے روایتی حریف جیسے الفاظ استعمال کیے گئے لیکن دونوں ایتھلیٹس کے ماوں نے کمال جذبے کا مظاہرہ کیانیرج چوپڑاکی والدہ نے ارشدندیم جب کہ ارشدندیم کی والدہ نے نیرج چوپڑا کو اپنابیٹاقراردیایقیناپاک بھارت عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے ایسے ہی جذبے کی ضرورت ہے،یہ بات بھی قابل ذکرہیکہ ارشدندیم اور نیرج چوپڑا دونوں کا تعلق دیہات سے ہے،علاوہ ازیں ارشدندیم کے کامیابی نے اس امرکی نشاندہی بھی کی ہیکہ ملک میں کرکٹ کے علاوہ دیگرکھیلوں پر بھی توجہ دی جائے تو پاکستان کے باصلاحیت نوجوان دنیامیں ملک کا نام روش کرسکتے ہیں ،بدقسمتی سے ملک میں جتناپیسہ کرکٹ پر خرچ کیاجارہاہے اتناقومی کھیل ہاکی پربھی نہیں کیاجارہاجس کی وجہ سے قومی کھیل زوال پذیرہوا،کھیل نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمی ،صحت مندی اورعالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کا باعث ہی نہیں بنتیبلکہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیںاوراب ملکوں کے تعلقات میں کھیلوں کی سفارتکاری کی بہت اہمیت اختیارکرچکی ہے،یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میںکھیلوں کے شعبے کو کسی بھی دیگر تعلیمی و پروفیشنل شعبے کی طرح اہمیت دی جاتی ہے، حکومتیں نہ صرف سپورٹس کے مختلف شعبوں کے لیے گرانٹس کا انتظام کرتی ہیں اور بہترین تربیت یافتہ افراد کی زیرِ نگرانی ٹریننگ اور کوچنگ کی بہترین سہولتیں فراہم کرتی ہیں، بلکہ اس بات کو بھی ممکن بناتی ہیں کہ دنیا بھر میں ہونے والے ایسے مقابلوں میں بہترین کھلاڑیوں کی شرکت ہو، جو نمایاں نام اور مقام بنا سکیں، حکومت کی زیرِ نگرانی ٹریننگ اکیڈمیوں کا قیام، تربیت دینے کے لیے کوچز اور انسٹرکٹرز کے علاوہ بین الاقوامی مقابلوں اور گیمز میں حصّہ لینے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے،ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان میںبھی کھیلوںکے شعبے پر بھرپورتوجہ دی جائے ،اس میں کوئی شک وشبہ نہیںکہ ہم کھیلوں کے میدانوں میں دوبارہ سبقت حاصل کر سکتے ہیںلیکن اس کے لئے منظم و مربوط پالیسی بنانا ہوگی، میرٹ پر تعیناتیاں اور سلیکشن کرنا ہوگی اور سب کو آگے بڑھنے کیلئے برابر مواقع دینا ہوں گے اور سب سے بڑھ کر ملک کے عزت و وقار کو سب سے مقدم رکھنا ہوگا۔
ارشدندیم نیاہیرو، بحرانوں کا شکار قوم کو خوشیاں دیں








