بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی عدلیہ برطانیہ کے ججوں سے سیکھ سکتی ہے کہ فسادیوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے،زاہد ملک

اسلام آباد(ممتازنیوز)ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی راہنما زاہد ملک نے کہاکہ پاکستانی عدلیہ برطانیہ کے ججوں سے سیکھ سکتی ہے کہ فسادیوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔

اگر ”گاڈفادر“ اور ”سسلین مافیا“ کے الفاظ فیصلوں میں استعمال ہوسکتے ہیں تو برطانوی ججوں کا انصاف کرنے کا رویہ کیوں نقل نہیں ہوسکتا؟

برطانوی جج نے 18 سال کے لڑکے کی ضمانت اس لئے منسوخ کردی کہ وہ فساد کی جگہ پر کیوں موجود تھا؟

فسادات کے اگلے دِن سے ہی برطانیہ کی عدالتوں نے فسادیوں کو سزائیں دینا شروع کردیں۔

برطانیہ میں جمائما خان سمیت کسی سیاستدان اور صحافی نے ان فسادیوں کی ضمانت اور سزاﺅں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

کیا ایسے بیانات اور قراردادیں صرف پاکستان جیسے ممالک کے لئے مخصوص ہیں ؟

پاکستان میں 9 مئی کو ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا، وڈیوز ، اعترافی بیانات سب قانون کی نظر سے اوجھل ہیں۔

یہاں فسادیوں کے سرغنہ نے 9 مئی کا اعتراف کرلیا لیکن خاموشی طاری ہے۔

یہ سب پاکستان میں کسی اور جماعت نے کیا ہوتا تو اب تک وہ عبرت کے نشان بن چکے ہوتے۔