وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وادی تیراہ میں خوارج کے ساتھ جھڑپ میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے بہادری کے ساتھ خارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنی قیمتی جان دے کر خارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہیدلیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے بہادر افسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، محسن نقوی








