اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے رہنماسینیٹر عرفان صدیقی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے حالیہ خطاب پر اپنے ردعمل کااظہارکرتےہوئے کہاہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ نے فرمایا کہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد لازمی آئینی تقاضا ہے، انتظامیہ کے پاس ان فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کے سوا کوئی چوائس نہیں ،اس طرف چل پڑے تو آئینی توازن بگڑ جائے گا،عالی مرتبت جج صاحب سے سو فی صد اتفاق کرتے ہوئے صرف اتنی رہنمائی مطلوب ہے کہ کیا عدالتی فیصلوں کا آئین و قانون کے مطابق ہونابھی آئینی تقاضا ہے یا نہیں؟ کیا عدلیہ کے پاس یہ چوائس موجود ہے کہ وہ آئین کے واضح اور غیرمبہم آرٹیکلز کی نفی کرتے ہوئے اپنی مرضی کا آئین لکھ لے؟ اور کیا اگر عدالت اس طرح کے فیصلوں کی طرف چل نکلے تو آئینی توازن بگڑے گا یانہیں؟
عدالتی فیصلےآئین و قانون کے مطابق ہوناآئینی تقاضا ہے یا نہیں؟ عرفان صدیقی کاجسٹس منصورعلی شاہ کے خطاب پر ردعمل








