بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ، قانونی کارروائی ہوگی

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی  ۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں، اسٹالز مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔