بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 محمود اچکزئی نے  شاہد خاقان کی قیادت میں قومی حکومت تشکیل دینے کی تجویزدےدی

اسلام آباد(ممتازنیوز) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین کے سربراہ  محمود خان اچکزئی نے موجودہ حکومت کے مستعفی ہو نے اور ملک کو آگے لے جانے اور نئے انتخابات کرانے کے لیے چارماہ کےلئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں قومی حکومت تشکیل دینے کی تجویزپیش کردی۔نجی ٹی وی کوانٹرویو میں محمودخان اچکزئی نے کہاکہ تمام بڑی جماعتیں مل بیٹھیں، ایک دوسرے کے تحفظات  کو سنیں اورانہیں دور کریں، ملک کو چلانے کے طریقے پر اتفاق رائے پیدا کریں، عبوری سیٹ اپ کی قیادت کے لیے  شاہد خاقان عباسی جیسا کوئی موزوں شخص   تلاش کریں اور الیکشن جیتنے والے کو  ملک چلانے دیں۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے آئین ایک واضح راستہ فراہم کرتا ہے، اگر ہر کوئی آئین کی پاسداری کرے تو ملک کے تمام موجودہ مسائل حل ہو جائیں گے،عوام کا مینڈیٹ چرانے والے جرنیلوں اور بدعنوان سیاستدانوں کا مسلسل حکومت کرنا ہمارمستقبل نہیں ہے۔انہوں نے آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی حاکمیت اور قانون کی حکمرانی میں ہی مسائل کا حل تلاش کرنے پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہاس سال 14 اگست ہمیں ایک نقطہ آغاز فراہم کرتا ہے اور تحریک تحفظ عین ان تمام لوگوں کو دعوت دیتی ہے جو ہاتھ ملانے اور ملک کو بچانے کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔