بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ آزادکشمیرمحمد طاہر کھوکھر جہلم سے لا پتہ

ایم کیو ایم کے رہنما ،سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر جہلم سے لا پتہ ہوگئے۔طاہر کھوکھر کی اہلیہ اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر کی اہلیہ نگار طاہر نے کہا کہ میرے شوہر اپنے کزن حافظ سمیع کھوکھر(جو کہ جہلم بار کے سابق صدر ہیں) کے گھر میں تھے جہاں آزاد کشمیر پولیس نے چھاپہ مارا، آزاد کشمیر پولیس اور جہلم پولیس رات 10سے صبح 10بجے تک موجود تھی اس کے بعد سے میرے شوہر لاپتہ ہیں جن کا گھر والوں سے کوئی رابطہ   نہ ان کا نمبر لگ رہا ہے،ان کا کہناہے کہ میرے شوہر کو غائب کر دیا گیا ہے ،میرے شوہر پہلے سے ہی ہارٹ کے مریض ہیں   کچھ ہفتے پہلے ہارٹ سرجری ہوئی  جب کہ وہ شوگر کے مریض بھی ہیں جن کے پاس میڈیسن بھی نہیں ہیں ، ان کاکہناہے کہ ہم نے پولیس سے جاننے کی کوشش کی مگر کوئی کچھ بتا یانہیں جارہا ۔ نگار طاہر نے کہا کہ  اگر میرے شوہر کو کچھ ہوا تو ڈی سی میرپور سمیت جن لوگوں نے میرے شوہر کو پھنسایا  ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرواوں گی ۔انہوں نے کہاکہ میرے شوہر گزشتہ دو مہینوں سے میرپور میں ہونے والے مظالم اور لینڈ مافیا اور میر پور میں سانحہ کے ایف سی سمیت تمام واقعات کی چھان بین اور ان کی جوڈیشل انکوائری کروانا چاہتے تھے جس میں درجنوں بے گناہ لوگوں کو پابند سلاسل کیا تھا اور کچھ دن قبل انہوں نے میرپور میں منگلا کے مقام پر ڈی سی میرپور کے علاقہ میں بجلی چوری کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد سے ان کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا۔ نگار طاہر کھوکھر نے وزیر اعظم سمیت اداروں سے اپنے شوہر کی بازیابی کے لیئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور ادارے میرے شوہر کی بازیابی کے لیئے کردار ادا کریں ۔