بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض حمیدکانومئی سے تعلق نظرآئے گا،کوڑے مارے جانے چاہئیں،واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ انہوںنے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کی پیش گوئی ایک ماہ پہلے کردی تھی،ٹاپ سٹی ایک معمولی کیس ہے اور بھی بہت سے کیسزکھلیں گے،نومئی سے بھی تعلق نظرآئے گا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدنے بغاوت کی کوشش کی ، ملک میں قتل عام کی کوشش کی گئی،پاکستان کو نقصان پہنچایا،ارشدشریف کودبئی سے نکال کر کینیاکس نے بھجوایا؟ کورٹ مارشل کے علاوہ کوڑے بھی مارے جانے چاہئیں،پی ٹی آئی اب سیاسی طور پر یتیم نظرائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانےکہا کہ فیض حمید اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک ہی نام ہے، یہ شروعات ہے معاملہ بہت دور تک جائےگا ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بات صرف کرپشن تک نہیں رہےگی، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس کا حصہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے، آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائےگی۔  ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے زبردست فیصلہ ہوا ہے، جو ملک کو نقصان پہنچائےگا اس کا احتساب ہوگا، فیض حمید اور تحریک انصاف ایک ہی نام ہے، ہمیں اس وقت جشن منانا چاہیےکہ پاکستان حقیقی طور پر ترقی کی طرف جا رہاہے، ہم سب کا یہی طریقہ ہونا چاہیےکہ سیاست کریں اور اداروں کو ان کا کام کرنے دیں، اب ملک میں احتساب کا عمل نظر آئےگا۔   سیاسی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ٹاپ سٹی کیس جب اٹھے گا اور بھی لوگ اس میں ہوں گے۔  انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بتایا ہے کہ اپنے اور پرائے میں فرق نہیں رکھتے،اس میں سیاسی اور بہت سارے لوگ ہیں،جو لوگ اپنی مناسبت سے چوریاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ پھنسیں گے۔  جو بہت بڑے بڑے برج بنے ہوئے ہیں انہیں گرنا ہے،ادارے کو جو نقصان پہنچایا گیا وہ بھی کھلے گا،فیض آباد دھرنا چھوٹا سا کیس ہے،میری پیش گوئی نا ممکن تھی وہ بھی پوری ہوگئی۔ جو ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں ان کی بھی باری آئے گی،اب سب اچھے بچے بن جائیں گے،یہ معاملہ بہت وسیع طرف جائے گا،آج سے پاکستان کی آزادی اور تقدیر بدلنے کا عمل شروع ہوگیاہے۔ اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا،سب اس کا حصہ ہیں، ابھی بھی کچھ لوگ ہیں جن کی باری نہیں آئی،انہیں بھی اب سمجھ آئے گی کہ ان کی باری آئے گی اور آنی چاہیے۔  انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے کنبے میں ہیں، میرے خیال میں زبردست فیصلہ ہوا ہے،پبلک کو کلیئر ہوگیا کہ ایماندار آرمی چیف آیا ہے،یہ نہیں دیکھ رہے کہ میرے ادارے کا چودھری ہے یا نہیں۔جو پاکستان کیخلاف یا پاکستان کی سازشوں کو پانی دے گا، اس کیخلاف کارروائی ہوگی،پی ٹی آئی اور فیض حمید ایک ہی نام ہے،ثابت ہورہا ہے کہ کوئی پاکستان کا چودھری نہیں،ہمیں چاہیے کہ اداروں کو اپنا کام کرنے دیں۔یہ نہیں ہوسکتا کہ ان کا تمسخر یا مذاق اڑائیں،اب پاکستان میں انصاف کا عمل بلا تفریق دیکھیں گے،جو غلط کو بھی صحیح کہہ رہے تھے وہ بھی اب انسان بن جائیں گے،زبردست چیزیں ہیں آگے اس فیچر میں ، سب کو دیکھا جائے گا۔ اس سے بڑا اشارہ نہیں مل سکتا،یہ ایک انہونی تھی لیکن میں پر اعتماد تھا،9مئی میں اب کوئی مستی نہیں ہوگی،کہا تھا اسمبلیاں کھڑی ہوجائیں گی جو کھڑی ہوئیں،صدر کے کردار کا کہا وہ ہوا، اس کا مطلب کام جاری ہے اور جاری رہے گا۔  پی ٹی آئی کی مقبولیت میں غلط کو صحیح کیا جارہا تھا،پاکستان کی بہت بہتری ہونے جارہی ہے،اب کہہ رہا ہوں آئندہ سیاست میں ساری پارٹیاں صوبائی پارٹیاں بن جائیں گی،لوگ فیض حمید کو بھی ڈمب کر رہے ہیں۔اس سے بھی ڈس کنکٹ ہوں گے، ابھی مزید دیکھیں گے۔