اسلام آباد(طارق محمود سمیر)پیرس اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتنے والے قومی ہیروارشدندیم پر انعامات کی بارش ہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیر وکو وزیراعظم ہاوس مدعوکیاجب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازمیاںچنوں میں ان کے گھر پہنچیں اور دس کروڑ کاچیک اور گاڑی کی چابی حوالے کی ،ارشدندیم آج وزیراعظم کے ہمراہ یوم آزادی پر پرچم کشائی بھی کریں گے ،یقیناًحکومتی سطح پر ارشدندیم کی جس طرح پذیرائی کی جارہی ہے یہ قابل تحسین ہے ،ارشدندیم نے طویل عرصے پرقوم کو خوشی کا موقع فراہم کیا 1992 ئمیں پاکستان کی طرف سے کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتا گیا تھا۔ اس کے بعد پاکستا ن نے کوئی ایسا معرکہ سرانجام نہیں دیا تھا کہ پوری قوم فخر سے سربلند رکھ سکے اور اب سے چالیس سال پہلے پاکستان نے کھیلوں میں اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تو چالیس سال بعد ارشدندیم نے وہ کارنامہ ایک دفعہ پھر انجام دیا جس طرح پاکستان کی طرف سے 92ئکا ورلڈ کپ جیتا گیا تھا ،اسی طرح سے 92ئہی میں اولمپکس میں پاکستان نے ایک معرکہ انجام دیا تھا۔ 8اگست 1992ئکو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدر لینڈ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984ئمیں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جو کہ ہاکی ٹیم ہی نے دلوایا تھاتو یہاں پر یہ بات بھی کرنے والی ہے کہ آج پاکستان میں کہیں بھی ہاکی کا نام و نشان نظر نہیں آتا۔جدھر دیکھیں کرکٹ ہی کرکٹ ہے، کبھی پاکستان کا ہاکی میں طوطی بولتا تھا تو ایسی کھیلوں کی طرف آج بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر توجہ دی جاتی ہے تو ہر کھلاڑی پاکستان کا ارشد ندیم بن کر دکھا سکتا ہے ارشدندیم کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف حکومتی توجہ درکاہے،ادھرقوم آج 77واں یوم آزادی منارہی ہے، اہل پاکستان کے لئے 14 اگست کا دن تاریخی ،نظریاتی اور جغرافیائاعتبار سے بے پناہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے آزاد خطہ ارضی پاکستان حاصل کیا۔ آج کا دن خوشی اور امید کا دن ہے اس کے ساتھ اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے۔ پاکستان کی مضبوطی اور اتحاد کی بنیاد اس کا نظریہ ہے، وطن عزیز کی جدوجہد آزادی کی راہ میں بہایا جانے والا قیمتی خون ہر 14 اگست کو یاد دلاتا ہے کہ اس نظریے کی خاطر اپنوں نے جانیں قربان کیں پاکستان کی بقا ، سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے، ہمیں وہ عہد و پیماں پورے کرنے کے لیے نئے عزم کے ساتھ اٹھنا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ہم نے اپنے رب سے کیے تھے جب تک قوم اپنے اس عہد کو پورا نہیں کرتی ملک نہ ترقی و خوشحالی کی منزل کو حاصل کر سکتا ،آج وطن عزیزکو جن چیلنجزکاسامناہے ان سے ایک قوم بن کرنمٹنے کا عہد کرناہوگا خاص طور پر سیاسی قیادت کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔
ارشدندیم کی حوصلہ افزائی وزیراعظم کامستحسن اقدام








