اسلام آباد(صغیر چوہدری)وقاقی دارلحکومت میں بیلجئیم سے تعلق رکھنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی۔ غیر ملکی خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ اسے مسلسل 5 روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون کو نامعلوم افراد ہاتھ پاوں باندھ کر جی6 کے علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ غیر ملکی خاتون سے متعلق پولیس کو ایک شہری نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی ۔28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے،
متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی متاثرہ خاتون نے تفصیلی بیان ریکارڈ نہیں کروایا ۔ اسکے بیان پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی








