پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کا پاکستان مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ پشاور اور مردان شیر گڑھ میں یوم آزادی کے موقع پر بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب انہوں نےکہا کہ تقریب کا مقصد اپنے پیارے پاکستان سے محبت کا اظہار ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرکت کی اور کیک کاٹا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پیارے پاکستان جب آزاد ہوا تو اس آزادی میں ہمارے بزرگوں نے بہت سی قربانیوں کے بعد آزاد کیا ان کی حفاظت تمام محبت وطن پاکستانیوں پر فرض ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکریٹریٹ میں جشن آزادی کے پروقار تقریب سے وفاقی وزیرنےکہا کہ تحریک آزادی پاکستان کے دوران کئی لاکھ افراد شہید ہوئے، کثیر تعداد میں خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا اور یہ ان کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں اور ہمیں تمام حقوق اور سہولیات میسر ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان 27 رمضان المبارک کو دنیا کے نقشے پر وجود میں آیا اور کوئی بھی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا.وفاقی وزیر نے سیاسی مخالفین سے کہا کہ دیکھیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کس طرح ترقی کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ان بدصورت چہروں کو جانتے ہیں جنہوں نے 9 مئی 2023 کو سیکورٹی اور سرکاری تنصیبات پر حملہ کیا. پاکستان کو 28 مئی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایٹمی قوت بنایا اور بھارت کے ایٹمی تجربات کے مقابلے میں اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے چاغی کے مقام پر چھ ایٹمی تجربات کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا. وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ سے نجات کے ساتھ ساتھ موٹرویز کا جال بچھا دیا اور پاکستانیوں کا وقار بحال کیا. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کامیابیوں کی تمام منازل طے کرے گا انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ نیازی صاحب کے چار سالہ دور میں ملک کو کس نے دیوالیہ کیا جبکہ نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کو الوداع کہا تھا-. انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند اور انتہائی محب وطن ہیں اور انہیں دہشت گردوں کے رحم و کرم پر تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا. امیر مقام نے کہا کہ لوگ پوری طرح جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کو واپس کون لایا جس کے نتیجے میں آج خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ لوگ نیازی صاحب کی خراب ذہنی حالت کے بارے میں جانتے ہیں، نیازی نےکہا کہ ان کی برطرفی کے پیچھے جنرل باجوہ تھے پھر کہا کہ امریکا نے ان کی حکومت گرائی ہے جبکہ بعد میں خود ان کی طرف سے اس سب کی نفی کی گئی. وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری سیاست امن، ترقی اور محبت کے گرد گھومتی ہے جبکہ نیازی صاحب لوگوں میں تقسیم اور معاشرے میں انارکی پھیلا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے. تقریب سٹی ڈسٹرکٹ پشاور و ڈسٹرکٹ پشاور کے صوبائی، ضلعی بشمول ذیلی ونگزکے عہدیداران و کارکنان نےبھر پور انداز میں شرکت کی۔اس کے بعد مردان شیرگڑھ میں سابق ایم پی اے و جنرل سیکرٹری ضلع مردان جمشید خان مومند کے رہائشگاہ پر 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا-انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے دوسرے رہنماؤں کی جدو جہد اور قربانیوں سے اس خوبصورت ملک کو حاصل کیا۔اس دن کا مقصد اپنے ان اکابرین جنہوں ملک کے لئے انتھک جدو جہد کی ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہیں-وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو یوم آزادی کی خوشی میں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے،انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیری عوام کو مظالم کا سامنا ہے اور اس کے باوجود وہ حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہیں۔
پشاور، ن لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں یوم آزادی کی تقریب، وفاقی وزیرامیر مقام نے کیک کاٹا








