سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کےلیے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔
سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔
اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی کی سہولتکاری کا الزام، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ زیرحراست








