انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کی سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو کئی گئی دھمکی آمیز کال لیک ہوگئی۔
سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کی جانب سے ابصار عالم کو دھمکی آمیز کال کی گئی جس کی خفیہ آڈیو پہلی بار سامنے آگئی ہے۔
آڈیو میں واضح سنا جا سکتا ہے فیض حمید کی جانب سے ابصار عالم کو کی جانے والی کال میں وہ ان سے شکوہ کرتے ہیں آپ ہمیں بالکل لفٹ نہیں کراتے ؟ جس پر ابصار عالم جواب دیتے ہیں کہ کمال کرتے ہیں ، ساری لفٹ آپ کے لئے ہے۔
جنرل فیض، بریگیڈئیر ( ر ) غفار کی ابصار عالم کو فون پر دھمکیاں، خفیہ آڈیو پہلی بار سامنے آگئی








