اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمیداور اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی گرفتاری سے خاصے پریشان ہیں۔نجی ٹی وی نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے مقدمات کی سماعت اور ان کی میڈیاسے غیررسمی گفتگو کی کوریج کرنے والے اپنے نمائندےشبیرڈارکے حوالے سے دعویٰ کیاکہ جمعرات کو عمران خان کی اڈیالہ جیل میں غیررسمی گفتگو کے دوران باڈی لینگویج انتہائی کمزور تھی وہ پہلے کی طرف پرجوش یادبنگ انداز میں بات چیت نہیں کررہے رہے وہ بدلتی صورتحال پرواضح طور پر پریشان دکھائی دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ فیض حمیدکی گرفتاری مبینہ طور پر پی ٹی آئی سے رابطوں کی بناپر ہی ہوئی ہے جب کہ عمران خان کے لیے سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ ان کے ساتھیوں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
اہم گرفتاریوں کے بعد بانی پی ٹی آئی پریشان،باڈی لینگویج تبدیل








