بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف وفاق و پنجاب حکومتوں سے مطمئن ،صورتحال سنبھلنے کیساتھ عوام کے سامنے آکر بات کریں گے ،عرفان صدیقی

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ نوازشریف وفاق اور پنجاب کی حکومتوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،صورتحال سنبھلنے کے ساتھ ساتھ عوام کے سامنے آکر بات کریں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ نوازشریف طویل عرصے تک خاموش رہے، ہم میں سے بہت سے لوگ نوازشریف کو قائل کرنے کی کوشش کرتے تھے،وہ کہتے تھے کہ مسائل پر عوام کے آگے جاکرکیاکہوں؟بجلی کی بڑھتی قیمتوںپر نوازشریف بات کرتے تھے،وہ سمجھتے تھے کہ عوام کےلئے کچھ نہیں توان کےپاس کیالے کرجاؤں۔انہوں نے کہاکہ صورتحال سنبھلنے کے ساتھ ساتھ نوازشریف عوام کے سامنے آکر بات کریں گے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے خلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق ایک سوال پر عرفان صدیقی نے کہاکہ پارٹی اور نوازشریف کی سوچ ہے کہ معیشت بہترہواور استحکام لایاجائے،نوازشریف نہیں چاہتے کہ کوئی ایسانہیں دفترکھول لیاجائے جس سے ہماری توجہ بٹ جائے، نوازشریف تنقیدی کرداراداکریں تو وفاق اور پنجاب حکومت کو فائدہ نہیںہوگاہم فیض حمیدکے معاملے کو بھی فیض حمید تک ہی رکھناچاہتے ہیں کہ وہ اگلیں کہ پوسٹ یونیفارم کے بعد ان کا کیاکردار تھا،یونیفام میں ان کے کارنامے کو سب کے سامنے ہیں ان کی لمبی داستان ہے،ججوں کے گھروں میں جانااور فیصلہ لیناچھوٹی بات نہیں،فیض حمیدپر چارج شیٹ میں صرف الیکشن میں دھاندلی،ججوں کے گھروں میں جانے کی بات شامل نہیں۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف وفاق اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری پوری تاریخ میں نومئی جیساواقعہ کبھی نہیں ہوا،نومئی کی کہانی کھلنی چاہئے،نومئی آرمی چیف کو ہٹانے کی سازش تھی۔