بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لیے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے لیے اہلیہ نے درخواست دائر کردی۔
سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی اہلیہ کی جانب سےلاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ میں درخواست دائر کی گئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 14 اگست سے محمد اکرم سے متعلق کچھ معلوم نہیں ۔ تھانا صدربیرونی پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔
عدالت نے پولیس کو 20 اگست کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری پیش ہوئیں۔
عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا گیا
واضح رہے کہ 14 اگست کو عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔
سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کیلئے اہلیہ نے درخواست دائر کر دی








