اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کی کمی کر دی۔ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکا کہنا ہے کہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔گھریلو سلنڈر نئی قیمت 2581.35 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقرر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ایل پی جی گیس پٹرول اور ڈیزل کی نسبت 45 فیصد سستا فیول ہے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت اگر دلچسپی لے تو ایل پی جی کی قیمت میں 60 سے 65 فیصد مزید کمی لائی جا سکتی ہے،ایل پی جی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں مجموعی طور پر روپے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
حکومت نے ایل پی جی گیس کی فی کلو قیمت میں کمی کر دی







