لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے میرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم بھی موجود تھے۔اس موقع پر نوازشریف نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کردیا ،دوست ممالک بھی ہم سے دو رہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگا ئی اور بیروزگاری کے طوفان کے ذمہ دارعمران خان ہیں، ورثے میں ملے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلد میں پھنسایا ،کوئی اکیلے ایک جماعت ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکال سکتی۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔نوازشریف نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریںگے۔
آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریںگے،نوازشریف







