ریاض(ممتاز نیوز)سعودی عرب کی پہلی عالمی شہرت یافتہ بائکر کیپٹن امل احمد اور ان کے شوہر بائکر میر شکیل الرحمن کا سعودی عرب سے پاکستان اور بھارت کا سفر کرنے کا اعلان یہ اعلان انہوں نے پاکستان سے عمرہ پر آئے ہوئے چئیرمین خدام الحرمین انٹرنیشنل حافظ شفیق کاشف ممتاز سعودی ماہر تعلیم وتربیت ڈاکٹر علی بن حفاشی کی موجودگی میں معروف صحافی وتجزیہ نگار منصور نظام الدین القریشی کی رہائش گاہ پر عشائیہ کے موقعہ پر کیا اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کیپٹن امل احمد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ہے اور پاکستان کے عوام میزبانی کے لیے تیار ہیں انہوں نے کیپٹن امل احمد اور ان کی فیملی کو مختلف اعزازات حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی کیپٹن امل احمد نے کہا کہ برادر اسلامی ملک پاکستان خوبصورت ملک ہے اور پاکستان کا سفر ان کا خواب ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سفر کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں
عالمی شہرت یافتہ بائکر کیپٹن امل احمد اور ان کے شوہر بائکر میر شکیل الرحمن کا سعودی عرب سے پاکستان اور بھارت کا سفر کرنے کا اعلان








