بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب سے بنگلا دیش میں تباہی، 45 لاکھ افراد متاثر، 13 اموات

بنگلا دیش میں سیلاب سے تباہی پھیل گئی، 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 13 ہو گئی۔

سیلاب کے باعث ڈھاکا اور جنوب مشرقی ساحلی شہر چٹاگانگ کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، وسیع علاقہ زیرِ آب آ گیا، آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

بھارت: تریپورہ میں سیلاب، 23 افراد ہلاک
دوسری جانب بھارت میں مسلسل 4 روز بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی ہے۔

بھارتی کی شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 23 افراد ہلاک ہو گئے،60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔