بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں بتایا ہے کہ بھارت اب یوکرین روس جنگ میں غیر فعال نہیں رہے گا۔
نریندرا مودی نے ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں صدر بائیڈن سے رابطے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یوکرین میں امن و استحکام کی جلد واپسی کے بھارت کے مؤقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اپنے یوکرین دورے اور صدر دلودیمیر زیلنسکی سے ہونے والی بات چیت سے جو بائیڈن کو باخبر کیا۔
مودی نے مذاکرات اور سفارت کاری کی مدد سے مسئلے کو حل کرنے اور امن و استحکام کے جلد لوٹنے میں بھارت کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں بات چیت کے دوران پولینڈ اور یوکرین کے مودی کے دورے کے سلسلے میں تبادلہ خیال ہوا۔
امریکہ میں صدارتی انتخاب سے قبل نریندر مودی کے ممکنہ امریکی دورے کو اہمیت کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہاں کسی بھی پارٹی کا صدر منتخب ہو امریکہ بھارت رشتوں میں مزید استحکام آنے کی امید ہے۔
بھارت اب روس یوکرین جنگ میں غیر فعال نہیں رہے گا ، مودی کا امریکی صدر کو فون








