بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافیوں کو کوریج سے روکنے کا کیس؛ پی سی بی سیکریٹری عدالت طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کا کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپورٹس جرنلسٹس کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہ کرنے پر بورڈ سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ سیکرٹری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے اسپورٹس جرنلسٹس کی درخواست پر سماعت کی اور ریمارکس دیے کہ کوریج کرنا صحافیوں کا بنیادی حق ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے سینئر وکیل عبدالواحد قریشی صحافیوں کی جانب سے پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل (جمعرات) تک ملتوی کردی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بورڈ کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے درخواست میں وفاق، پیٹرن اِن چیف وزیراعظم شہباز شریف، سیکرٹری کابینہ کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔