بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں جبکہ عمران نیازی ملک کیخلاف دھمکیاں دے رہے ہیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  دورہ ترکی پر موجود وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ترکی میں مختلف معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں جبکہ عمران نیازی  ملک کے خلاف دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ  اگر کسی کو ثبوت کی ضرور ت  تھی کہ عمان نیازی عوامی عہدے کیلئے نا اہل  ہیں تو ان کا تازہ ترین انٹرویو ہی کافی ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ  آپ اپنی سیاست کریں  لیکن حد سے تجاوز کرنے اور پاکستان کی تقسیم کی باتیں  نہ کریں۔