اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ کی رہائش گاہ پہنچیں جہاں انہوں نے سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔مریم نواز نے دوپہر کا کھانا بھی وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پہ کھایا اور گھر میں موجود خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی۔
مریم نواز کی رانا ثنا اللہ کی رہائش گاہ آمد، سیاسی مشاورت، کھانا بھی کھایا








