بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پٹر ول پر 50 اور ڈیزل پر 80 روپےکما رہی ہے، شوکت ترین کادعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 60روپے پٹرول بڑھا کر ابھی بھی رو رہے ہیں ،حکومت پٹر ول پر 50 اور ڈیزل پر 80 روپےکما رہی ہے ۔ اپنے ردعمل میں شوکت ترین نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مکمل طور پر کنفیوژڈ نظر آرہے تھے، ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ کوئی سستا تیل دےگا تو خرید لیں گے، ارے بھائی کوئی تمہارے پاس خود آئے گا کہ ہم سے سستا تیل خریدو، پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے یا کنواں پیاسے کے پاس آتا ہے۔