facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنڈی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل تاخیر کا شکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل گزشتہ شب ہوئی بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ سے کورز ہٹا دیئے گئے ہیں، گراؤنڈ کو سکھانے کا عمل جاری ہے۔

امپائرز ساڑھے 10 بجے گراؤنڈ اور پچ کا معائنہ کریں گے جس کے بعد ہی کھیل شروع ہونے یا مزید تاخیر کا اعلان متوقع ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز تیسرے دن خراب روشنی کی وجہ سے میچ جب جلدی ختم کرنا پڑا تو آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 271 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے تھے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 205 رنز درکار تھے جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات

پنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 156 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور عثمان خواجہ ، ڈیوڈ وارنر نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

دونوں اوپنرز کے 203 رنز پر پویلین لوٹ جانے کے بعد مارنوس اور اسمتھ نے اسکور کو آگے بڑھایا اور جب تیسرے دن کا کھیل کم روشنی کی سبب جلدی ختم ہوا تو مارنوس 69 اور اسمتھ 24 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔