facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خانپور انڈس ہائی وے پر مسافرکوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 22 افراد زخمی

شکارپور(مانیٹرنگ ڈیسک)خانپور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 22  افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع شکارپور میں خانپور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں بائیس افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جس میں سے دو زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سکر ریفر کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار کوچ بہاولپور سے کوئٹہ جارہی تھی۔

یاد رہے گھوٹکی کے علاقے نوری آباد کے قریب کار اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا تھا، اس دلخراش حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ابراہیم، ناصر اور انکی بیوی شامل تجی، حادثے کا شکار ہونے والا خاندان گھوٹکی سے کراچی جارہا تھا۔