facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ چاہیں گے آپ کے بچے بھگوڑا نوازشریف، زرداری یا فضلو جیسے بنیں؟ وزیراعظم کا میڈیا سے سوال

میلسی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسے سے خطاب کےدوران  میڈیا کو بھی پیغام  دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کا کام ہوتا ہے لوگوں کو اچھے برے کی تمیز بتائے، میڈیا کی بھی ذمے داری ہے، آپ کے بھی بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میڈیا میں اِن ڈاکوؤں کی حمایت کرنے والوں سے سوال ہے کہ کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کے بچے بھگوڑا نواز شریف، شوباز شریف یا فضلو ڈیزل جیسے بن جائیں؟ کیا آپ چاہیں گے آپ کا بیٹا زرداری کی طرح بن جائے۔

وزیراعظم  کا کہنا تھاکہ کوئی ایسا نہیں چاہے گا  تو کیوں اس ملک میں اچھائی کے ساتھ نہیں کھڑے ہوتے۔