اسلام آباد :مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمان کے ساتھ ملائے بغیرآئینی ترمیم نہیں ہوسکتیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ آئینی عدالت اور 19ویں ترمیم ختم کرنے پر مولانافضل الرحمان کو اختلاف نہیں تھا،انہیں ججزکی تقرری کے فارمولے پر بھی اعتراض نہیں تھا پارلیمانی کمیٹی میٹنگ میں مولانانے خاص طورپر تحفظات کی نشاندہی نہیں کی،مولاناکہناتھا کہ آئینی ترمیم کے لیے جلدی نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ بہترہوتا مولانافضل الرحمان ان نکات کی وضاحت کردیتے جن کو وہ خیانت سمجھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم سمجھے تھے کہ مولانا پوری طرح آن بورڈ ہیں مامیدہےکہ مولانااور بلاوو کا مسودہ ہماری ترامیم کے اردگردہوگا۔عرفان صدیقی نے کہاکہ اس وقت بھی میڈیامیں پانچ مسودے گردش کررہے ہیں۔
مولانافضل الرحمان کے ساتھ ملائے بغیرآئینی ترمیم نہیں ہوسکتیں، عرفان صدیقی








